30 اپریل 2013 - 19:30
بنگلہ دیش میں گری عمارت کے ملبے تلے ابھی بھی دسیوں افراد دبے ہوئے ہیں

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک عمارت گرنے کے حادثے کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود اب بھی دسیوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ابنا: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک عمارت گرنے کے حادثے کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود اب بھی دسیوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
بنگلہ دیش کی فوج کے ایک جنرل چوہدری حسن سہروردی نے آج ڈھاکہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی ایک سو انچاس افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اس حادثے میں چار سو سے زائد افراد جاں بحق اور دو ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
بنگلہ دیش میں ٹیکسٹائل کے شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد نے کارخانوں کی مخدوش صورت حال کے باعث کئي روز سے کام چھوڑ رکھا ہے اور وہ ڈھاکہ میں مظاہرے کر کے تباہ ہونے والی عمارت کے مالک کے خلاف کارروائي کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے دارالحکومت کی سڑکوں کو بلاک کر کے عمارت کے مالک سہیل رعنا کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سہیل رعنا کو اتوار کے روز ہندوستان کی سرحد کے قریب سے گرفتار کر لیا گيا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲